اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: تنخواہ کی ادائیگی کے لیے ڈی ایم سے ملاقات، میمورنڈم سونپا - مظفر نگر انتظامیہ کو میمورینڈم

منریگا کے تحت کام کرنے والے مزدوروں نے تنخواہ اور کارڈ میں انٹری کے مطالبات کو لیکر انتظامیہ کو میمورینڈم سونپا۔

مظفر نگر: میمورنڈم سونپ کر تنخواہ کا مطالبہ
مظفر نگر: میمورنڈم سونپ کر تنخواہ کا مطالبہ

By

Published : Dec 4, 2020, 8:33 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں گذشتہ تقریبا تین برسوں سے تنخواہ نہ ملنے اور کارڈ میں انٹری نہ ہونے کی وجہ سے منریگا کے تحت کام کرنے والے مزدوروں نے ڈی ایم آلوک کمار کو آج ایک میمورنڈم سونپ کر تنخواہ کا مطالبہ کیا۔

مظفر نگر: میمورنڈم سونپ کر تنخواہ کا مطالبہ

منریگا کے تحت کام کرنے والے درجنوں مزدوروں نے ڈی ایم آلوک کمار کو بتایا کہ 'ہم لوگ منریگا کے تحت کوکڈا بلاک میں کام کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ہمیں تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی منریگا کاپی میں ہماری انٹری کرائی گئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'جب بھی ہم اپنی تنخواہ کی بات کرتے ہیں تو اعلی افسران ہمارے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری تنخواہ کی ادائیگی جلد سے جلد کرائی جائے اور ہماری کاپی میں انٹری کی جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details