مئو میں محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کی جانب سے اقلیتی طلبا کو فارم فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ فارم کے آن لائین ادخال کے بعد اس کی ہارڈ کاپی محکمہ کے دفتر میں جمع کرنا ہوگا۔
مئو: محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے میرٹ کم مینس اسکالر شپس فارمز کی فراہمی - میرٹ کم مینس اسکالر شپس
اترپردیش میں محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کی جانب سے میرٹ کم مینس اسکیم کے تحت آن لائن درخواست طلب کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اترپردیش حکومت کی جانب سے پسماندہ طبقات کے مستحق طلبا و طالبات کو اسکالرشپ دی جائے گی جبکہ اس سال آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر رکھی گئی ہے۔
مئو: محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے میرٹ کم مینس اسکالر شپس فارمز کی فراہمی
ضلع اقلیتی فلاح و بہبود آفیسر لال من نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال درخواست دینے والے طلبا کے لیے بینک اکاؤنٹ کو کے وائی سی کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے طلبا و طالبات کو کے وائی سی کروانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جو بنک اکاونٹ کے وائی سی نہیں ہوں گے انہیں اسکالرشپ جاری نہیں کی جائے گی جبکہ بنک اکاونٹ کو آدھار کارڑ اور پین کارڈ سے لنک کرنا ضروری ہے۔