اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرا حق فاؤنڈیشن نے 'آبادی کنٹرول ایکٹ' کی حمایت کی

طلاق ثلاثہ قانون کی سب سے پہلے حمایت کرکے سرخیوں میں آنے والی 'میرا حق فاؤنڈیشن' کی سربراہ فرحت نقوی نے اتر پردیش حکومت کے 'آبادی کنٹرول ایکٹ' کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Jul 31, 2021, 8:24 PM IST

میرا حق فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی
میرا حق فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں فرحت نقوی نے کہا کہ حکومت اتر پردیش نے بڑھتی آبادی پر قانون لانے کا جو مسودہ تیار کیا ہے وہ قابلِ ستائش قدم ہے۔

میرا حق فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی

بریلی میں 'میرا حق فاؤنڈیشن' کی سربراہ فرحت نقوی نے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے متعدد مسلم خواتین سے آبادی کنٹرول قانون تعلق سے بات کی (جن میں طلاق شدہ خواتین بھی شامل ہیں) تو اُنہوں نے حکومت اتر پردیش کے اس قدم کی تعریف کی ہے۔

فرحت نقوی کا کہنا ہے کہ اترپردیش حکومت کا یہ فیصلہ خواتین کو برابری کا حق دلانے میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو بھی اس قانون کو ملکی سطح نافذ ضرورت ہے۔ یہ ظاہر بات ہے کہ دو سے زیادہ بچوں کے موازنے میں دو بچوں کی پرورش کرنا زیادہ آسان ہے۔ زیادہ بچوں کے والد اپنی اولاد کی بہتر پرورش نہیں کر پاتے ہیں اور اُن بچوں کا مستقبل برباد ہو جاتا ہے۔

فرحت نقوی نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ 'دو بچوں کی بہتر پرورش ہو سکتی ہے یا پھر چھ بچوں کی پرورش کرنا آسان ہے؟ ظاہر ہے کہ دو سے زیادہ بچوں کے موازنے میں، دو بچوں کی پرورش، اُن کی تعلیم و تربیت، کپڑا اور کھانے کا انتظام زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔ ایک عام آدمی سے لے کر خاص شہری تک، سبھی لوگ چھوٹے کنبے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔ لوگوں میں کم بچے پیدا کرنے کے تئیں بیداری بھی آئی ہے۔ اب قانون بنائے جانے کا وقت ہے اور اسے نافذ بھی کیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details