اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: 'سب کا حق فاؤنڈیشن' نے اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا - اتر پردیش کی گورنر سے مطالبہ

ضلع بریلی میں سب کا حق فاؤنڈیشن کی بانی اور صدر رافعہ شبنم نے اتر پردیش کی گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ 'سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خاں کو رہا کیا جائے۔

mera haq foundation demands to release azam khan
mera haq foundation demands to release azam khan

By

Published : Jul 29, 2021, 8:23 AM IST

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما محمد اعظم خاں کی رہائی کے لیے آواز بلند ہونے لگی ہے۔ اب ضلع بریلی میں خواتین کے حقوق، فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'سب کا حق فاؤنڈیشن' نے محمد اعظم خاں کی رہائی کے لیے اتر پردیش کی گورنر کو بریلی سٹی مجسٹریٹ کے زریعہ ایک میمورنڈم پیش کیا۔

سب کا حق فاؤنڈیشن کی بانی اور صدر رافیعہ شبنم نے اتر پردیش کی گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ 'سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما محمد اعظم خاں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ قانون میں بھی اس کی سہولیت ہے کہ کسی بھی شخص کو انتہائی خراب صحت کی بنیاد پر جیل سے پیرول پر رہا کیا جا سکتا ہے۔'

بریلی: میرا حق فاؤنڈیشن نے عظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کے انفیکشن سے جیل میں قیدیوں کی جان بچانے کے سبب ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ جبکہ اعظم خان کے ستھ دوہرا رویا اختیار جا رہا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'محمد اعظم خاں کے خلاف تمام کیسز فرضی اور بے بنیاد ہیں۔ ان تمام فرضی مقدمات کی وجہ سے اُنہیں جیل میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔ سیاسی رہنما کو جیل میں فرضی مقدمہ میں قید کرکے رکھنے کا یہ حیرت انگیز معاملہ ہے۔'

بریلی: میرا حق فاؤنڈیشن نے عظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا

یہ بھی پڑھیں:رامپور: اعظم خاں کی رہائی کے لئے طلباء کا دریائے کوسی میں احتجاجی مظاہرہ

محمد اعظم خاں کے خلاف فرضی مقدمہ لگانے کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ایسے قدآور لیڈر کے خلاف بکری چوری کا الزام لگایا ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت اتر پردیش نے تمام سازشوں کے تحت ایسا کام کیا ہے۔

رافعہ شبنم نے کہا کہ 'اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ جرائم کرنے والے پیشہ ور بدمعاشوں کو بھی سنگین معاملوں میں ضمانت مل جاتی ہے۔ جبکہ اعظم خاں کے خلاف معمولی مقدمہ درج ہیں۔ لہٰذا اُنہیں بھی پیرول پر رہا کیا جانا چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details