مینکا گاندھی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ اب سلطانپور کے لوگوں کو روزگار کے لیے ضلع سے باہر نہیں جانا پڑے گا ان کے لیے ضلع میں ہی روزگار کا بندوبست کیا جائے گا۔
مینکا گاندھی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت
مرکزی وزیر و بی جے پی کی سینیئر رہنما مینکا گاندھی ریاست اترپردیش کے پارلیمانی حلقہ سلطانپور سے امیدوار ہیں۔ ان دنوں اپنے متنازع بیانات کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ان کے نازیبا بیانات کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف کاروائی بھی کی۔ اسی تناظر میں ان سے خصوصی بات چیت کی گئی۔
مینکا گاندھی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت
انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سلطانپور سے کوئی نوجوان روزگار کے لیے دہلی کا رخ کرتا ہت تو کوئی ممبئی کا اور انجینیئرنگ کی تعلیم کی لیے بھی چیننئی یا دیگر کا رخ کرتا ہے اس لیے سلطانپور میں بھی بڑے پیمانے پر نوجوانوں کے لیے روزگار کا نظم کیا جائے گا۔
منیکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ کوشل وکاس منصوبہ کے تحت نوجوانوں کو روزگار ان کے گھر کے قریب ہی دلایا جائے گا جس سے وہ اپنے گھر کے قریب رہ کر اپنے اہلخانہ کی کفالت کرسکیں گے۔