کسان ایکتا دل کے وفد نے محکمہ بجلی کے ملازمین کی من مانی کاروائیوں کے خلاف نوئیڈا سیکٹر 16 واقع اترپردیش پاور کارپوریشن لمیٹیڈ کے انجینئر کو احتجاجی میمورنڈم دیا۔
بجلی ملازمین کے خلاف برہمی کا اظہار - kisan ekta dal
اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر میں کسان ایکتا دل کے وفد نے محکمہ بجلی کے ملازمین کی من مانی کاروائیوں کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔
![بجلی ملازمین کے خلاف برہمی کا اظہار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3891479-522-3891479-1563589902691.jpg)
فائل فوٹو
تنظیم کے قومی جنرل سیکرٹری برجیش بھاٹی نے کہا ہےکہ یو پی سی ایل کی ٹیم لگاتار گاؤں میں چھاپہ ماری کر رہی ہے اور جھو ٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
گاوں کے لوگ دہشت میں جی رہے ہیں۔ اگر یو پی سی ایل کا یہی رویہ رہا تو کسان ایکتا دل بڑی تحریک چلائے گی۔ اس موقع پر رمیش کسانا، وکرم یادو، ارجن پرجاپتی وغیرہ موجود تھے۔