اردو

urdu

ETV Bharat / state

Memorial Lecture at Khaliq Ahmad Nizami Center: مرکز علوم القرآن اے ایم یو میں یادگاری خطبہ - عصر حاضر میں تفسیر کے تقاضے : اہمیت اور ضرورت

سابق صدر شعبۂ علوم اسلامیہ اے ایم یو پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی نے خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن کی قرآنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور یادگاری خطبے کی روایت کو جاری رکھنے اور اس کو آگے بڑھانے کے اقدام کو سراہا۔ Prof. Zafar ul Islam on Quran

مرکز علوم القرآن اے ایم یو میں یادگاری خطبہ
مرکز علوم القرآن اے ایم یو میں یادگاری خطبہ

By

Published : May 13, 2022, 9:44 AM IST

علی گڑھ:خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زیر اہتمام خلیق احمد نظامی یادگاری خطبہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ خلیق احمد نظامی یادگاری خطبہ "عصر حاضر میں تفسیر کے تقاضے : اہمیت اور ضرورت" موضوع پر سابق پروفیسر و صدر شعبہ بایو کیمسٹری پروفیسر مسعود احمد نے ایک جامع خطبہ پیش کیا، جس میں انہوں نے قرآنی تعلیمات کی آفادیت پر گفتگو کی۔ Khaliq Ahmad Nizami Memorial Lecture

مرکز علوم القرآن اے ایم یو میں یادگاری خطبہ

اپنے صدارتی کلمات میں سابق صدر شعبہ علوم اسلامیہ اے ایم یو پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی نے مرکز علوم القرآن کی قرآنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور یادگاری خطبے کی روایت کو جاری رکھنے اور اس کو آگے بڑھانے کے اقدام کو سراہا۔ مرکز العلوم قرآن کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالرحیم قدوائی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ پروفیسر مسعود احمد اور پروفیسر کفیل احمد قاسمی اور پروفیسر محمد ادریس نے بدست یادگاری نشان پیش کیے گئے۔ یادگاری خطبہ میں طلبہ، اساتذہ اور اہل علم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یادگاری خطبہ کے نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد ایوب اکرم نے انجام دیے جب کہ آخر میں ڈاکٹر ارشاد اقبال، استاد، مرکز علوم القرآن نے کلمات تشکر ادا کئے۔ شعبہ بایوکیمسٹری کے سابق صدر پروفیسر سید مسعود احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'قرآن پاک ایک کتاب دعوت وہدایت ہے اور قیامت تک کے لیے انسان کی ہدایت کے لیے اللہ نے نازل فرمایا ہے۔ پروفیسر مسعود نے بتایا کہ زمانے کے ساتھ اس کو سمجھنے کی ضرورت آتی ہے جیسے کہ انسانوں کے جو سوالات ہوتے ہیں ان کے جوابات کے تعلق سے۔' Prof. Syed Masood Ahmed talks to journalists

انہوں نے کہا کہ 'سب سے بڑی بات ہمارے لیے یہ ہے کہ یہ کتاب آفاقی کتاب ہے آفاقی سے مطلب اس میں آفاقی تعلیم ہے، پروفیسر مسعود نے بتایا آج کے لیکچر میں میری جو توجہ تھی وہ اس سلسلہ میں ہی تھی کہ اس میں کون کون سے آفاقیت کے پوائنٹ ہیں اور اس کو کس طریقہ سے ہم پیش کریں۔ واضح رہے 'خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن'، سر سید ہاؤس کے کیمپس میں واقع ہے جس کا نام جنوبی ایشیاء کے مورخ اور اسلامی سکالر پروفیسر خلیق احمد نظامی (1925-1997) کے نام پر ہے۔ جنہوں نے 50 سے زائد کتابیں تصنیف کی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں صدر شعبہ تاریخ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس، پرووسٹ سر سید ہال، وائس چانسلر کے عہدوں پر فائز رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details