اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای پاس مشین کو 4 جی کرنے کے لیے میمورنڈم

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کو کانگریس کے اقلیتی سیل کی جانب سے کوٹے داروں کو راشن تقسیم کے لئے دی گئی ای پاس مشین کو 4جی کرنے کے لیے میمورنڈم پیش کیا گیا۔

By

Published : Dec 26, 2020, 4:32 PM IST

ای پاس مشین کو 4جی کرنے کے لیے میمورنڈم
ای پاس مشین کو 4جی کرنے کے لیے میمورنڈم

کانگریس کارکنان کے مطابق ای پاس مشین ٹو جی ہونے کی وجہ سے عوام کا وقت کافی برباد ہوتا ہے، جس سے دیہی علاقوں میں کافی پریشانیاں ہیں۔

واضح رہے کہ راشن تقسیم کرنے والے کوٹے داروں کو شفافیت کے لیے ای پاس مشین دی گئی ہے، جن میں ٹو جی سم لگا ہوا ہے، جبکہ اس وقت 4 جی نیٹورک عام ہے اور وہ تیز بھی چلتا ہے۔

ای پاس مشین کو 4جی کرنے کے لیے میمورنڈم

ٹو جی نیٹورک ہونے کی وجہ سے ای پاس مشین میں کافی دیر سے کام کرتا ہے۔کبھی کبھی تو اس کی وجہ سے صارفین کو واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے اور متعدد بار کوٹے کے چکر بھی کاٹنے پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ سے واپس آئے 425 مسافر قرنطین

انہیں تمام پریشانیوں کے پیش نظر کانگریس اقلیتی سیل کے کارکنان نے ضلع صدد گلزار انصاری کی قیادت میں ایکسٹرا مجسٹریٹ پی سی وشکرما کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ ای پاس مشین میں 4 جی سم ڈلوایا جائے تاکہ نیٹورک تیز ہو اور صارفین کی تمام پریشنیاں دور ہو جائیں۔ ساتھ ہی آسانی سے لوگوں کو راشن مل سکے

ABOUT THE AUTHOR

...view details