اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: فرانسیسی صدر کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم - French President Emmanuel Macron latest news

فرانس کے صدر ایمیونل میکخواں کا پیغمبر دو عالم سیدنا محمد مصطفیؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے چارلی ہیبڈو کے کارٹونسٹ کا دفاع کرنے اور پھر اسے اظہار رائے کی آزادی قرار دینے کے تعلق سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں ناراضگی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

میرٹھ: فرانسیسی صدر کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم
میرٹھ: فرانسیسی صدر کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

By

Published : Oct 31, 2020, 8:47 PM IST

عالم اسلام کے مسلمانوں کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمیونل میکخواں کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

میرٹھ: فرانسیسی صدر کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

گذشتہ دنوں سے پوری دنیا کے ممالک بالعموم اور مسلم ممالک میں بالخصوص فرانس کے صدر کے خلاف غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے، اور مسلمان اپنے اپنے طریقے سے رسالت مآب کی بارگاہ میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اپنے اشتعال کا اظہار کر رہے ہیں۔

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں جمعیتہ علما ہند نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر دیں۔

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کارٹون شائع کرنے والے کارٹونسٹ کی حمایت میں فرانسیسی صدر کے بیان کے بعد عالم اسلام میں سخت غم اور غصّہ پایا جا رہا ہے ۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی آمیز کلمات کے استعمال کے بعد فرانسیسی صدر ایمیونیل میکرون کے خلاف بھارت میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:اقتدار کے لیے سبھی حدیں پار

میرٹھ میں بھی جمعیتہ علما کی جانب سے ایک میمورنڈم حکومت ہند کے نام پیش کیا گیا، جس میں فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی بات ہے۔

جمعیت علماء ہند کی جانب سے کلکٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ڈی ایم کو پیش کیے گئے میمورنڈم کے ذریعہ فرانسیسی سفیر سے ناراضگی درج کراتے ہوئے فرانسیسی صدر سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details