اردو

urdu

Azaan vs Hanuman Chalisa Reaches UP's Aligarh: لاؤڈ اسپیکر کی اجازت طلب کرنے کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

علی گڑھ میں بھی چند ہندو شدت پسند تنظمیوں سے جڑے افراد گزشتہ چند ایام سے مسلسل لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ پڑھنے، متنازعہ بیانات جاری کرنے، اذان کو لے کر مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شہر کی پُرامن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Azaan vs Hanuman Chalisa Reaches UP's Aligarh

By

Published : Apr 18, 2022, 10:24 AM IST

Published : Apr 18, 2022, 10:24 AM IST

Updated : Apr 18, 2022, 12:26 PM IST

جمہوریہ کے نام میمورنڈم
جمہوریہ کے نام میمورنڈم

علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے شہرعلی گڑھ کے 21 چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ پڑھنے کے لئے انتظامیہ سے اجازت مانگنے کے خلاف راشٹریہ لوک دل (یوتھ) کے ریاستی جنرل سکریٹری راجہ بھیا نے علیگڑھ سیٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا۔ واضح رہے کہ علی گڑھ میں بھی چند ہندو شدت پسند تنظمیوں سے جڑے افراد گزشتہ چند ایام سے مسلسل لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ پڑھنے،متنازعہ بیانات جاری کرنے، اذان کو لے کر مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شہر کے پُر امن فضا کو مکدر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ Azaan vs Hanuman Chalisa Reaches UP's Aligarh

جمہوریہ کے نام میمورنڈم

چند ایام قبل اے بی وی پی کے کارکنان نے علی گڑھ انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دے کر شہر کے 21 مختلف چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ پڑھنےکا مطالبہ کیا تھا، حالانکہ ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں ملی ہے، تاہم اس کے باوجود حکیم کی سراے میں مکانوں کی چھتوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ پڑھاگیا۔

علی گڑھ انتظامیہ سے شہر کے 21 چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ پڑھنے کی اجازت طلب کرنے کے خلاف راشٹریہ لوک دل کے رہنماؤں نے علی گڑھ سیٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر شہر کے پُر امن فضاکو مکد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


  • آر ایل ڈی کے جنرل سکریٹری (یوتھ) راجا بھیا نے اے سی ایم کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کرنے کے بعد بتایا سپریم کورٹ کے ہدایت کے مطابق کوئی بھی شخص چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بنا اجازت کے نہیں کر سکتا ہے، پھر بھی اگر کوئی لاؤڈاسپیکر استعمال کرتا ہے تو راشٹریہ لوک دل کا یہ مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے ،انہوں نے کہا کہ ملک آئین کے مطابق چلے گا۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ اگر زبردستی لاؤڈ اسپیکر لگانے والوں پر انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریز کرتا ہے تو راشٹریہ لوک دل آئین کی حفاظت اور ملک میں بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے قانونی لرائی لڑے گی۔
    مزید پڑھیں:Memorandum To ADM For Loudspeakers Installation: علی گڑھ کے 21 چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگانے کے لیے میمورنڈم


آر ایل ڈی کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ زبردستی لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ پڈھنے سے اگر شہر کا ماحول خراب ہوتا ہے تو حکومت اور انتظامیہ اسکی ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت کی ہوگی۔

Last Updated : Apr 18, 2022, 12:26 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details