اتر پردیش کانگریس کمیٹی نے ریاست کے کسانوں کے مسائل اور حل کے سلسلہ میں اترپردیش حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈیمانڈ لیٹر میں کسانوں نے اپنے مسائل کا ذکر کیا ہے اور انکے حل کا راستہ بھی بتایا ہے۔ بریلی میں ضلع کانگریس کمیٹی نے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور سابق کابینی فائننس وزیر راجیش اگروال کے گھر جاکر ایک میمورنڈم دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'بی جے پی کے رکن کسانوں کے تمام مسائل کو اسمبلی میں اٹھاکر حکومت سے انکوں حل کرانے میں تعاون کریں۔
کانگریس کمیٹی کے مطابق کاشتکاروں نے آوارہ جانوروں سے فصلوں کو نقصان ہونے کو سب سے بڑا مسئلہ بتایا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ 'رات میں کسانوں کو اپنی فصل کی نگرانی خود کرنی پڑ رہی ہے۔ اگر کسی جانور کو لاٹھی یا ڈنڈے سے مارکر بھگاتے ہیں، تو پولس پریشان کرتی ہے۔'