اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کے ایک وفد نے ووٹر لسٹ میں ہورہے داھندلی کے خلاف آج ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (Election Commission) کے نام میمورنڈم پیش کیا۔
جمیعت علماء ہند کے ریاستی سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے کہا 'جمیعت علماء تمام سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اس کے پیش نظر یکم نومبر سے 30 نومبر تک جمیت علماء پوری ریاست میں ووٹر لسٹ بنانے حذف کرنے اور درست کرنے کے کام میں تعاون کر رہی ہے۔
اس دوران مظفرنگر ضلع کے مختلف ووٹنگ بوتھ پر ووٹر لسٹ درست کرنے کے دوران ایک ایسے حقائق منظر عام پر آئے ہے، جس میں ایک مخصوص شخص کی جانب سے سیکڑوں زندہ لوگوں کو لاپتہ یا انتقال یا دوسری جگہ شفت ہونا بتایا گیا ہے۔