ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے رہائشی 87 سالہ بزرگ شیر علی آج ضلع کلکٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے تالاب سے غیرقانونی قبضہ ہٹانے کو لے شاعرانہ انداز میں ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا۔
اس دوران انہوں نے ضلع کلکٹر کو واقعے سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چار برس سے 687 تالابوں کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے انتظامیہ چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ہر مرتبہ ان کو مسئلے کا حل کرنے کا یقین دہانی کراکر گھر بھیج دیا جاتا ہے لیکن کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔
شاعرانہ انداز میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کو میمورینڈم - Muzaffarnagar news
غیرقانونی قبضہ ہٹانے کو لے کر آج 87 سالہ بزرگ شیر علی نے شاعرانہ انداز ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا۔
شاعرانہ انداز میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کو میمورینڈم
انہوں نے کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ اس مرتبہ ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو لکھنؤ جاکر وزیراعلی سے ملاقات کروں گا اور اپنے مطالبات سے آگاہ کراؤں گا۔