ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع مسجد میں نماز کی پابندی کے معاملے میں اقلیتی کانگریس کی جانب سے اے ڈی ایم کو میمورنڈم دیا گیا۔
اس میمورنڈم کے حوالے سے اے ڈی ایم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسجد میں نماز دوبارہ شروع کی جائے اور اس معاملے میں بے قصوروں پر کی جارہی ناجائز کارروائی پر روک لگائی جائے۔
واضح رہے کہ آج صبح تقریباً 11 بجے اقلیتی کانگریس کے ریاست نائب صدر کتاب اللہ کی قیادت میں کانگریس کے درجنوں کارکنان نے اے ڈی ایم دفتر پہنچے اور میمورنڈم دیا۔