اردو

urdu

By

Published : Jul 23, 2022, 9:59 PM IST

ETV Bharat / state

Loktantra Bachao Morcha: لوک تنتر بچاؤ مورچہ کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

اتر پردیش کے مرادآباد میں لوک تنتر بچاؤ مورچہ کے کارکنان اور عہدے داروں نے مرادآباد کے ڈی ایم شیلندر کمار سنگھ کے ذریعے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔ Memorandum to President by Loktantra Bachao Morcha

لوک تنتر بچاؤ مورچہ کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم
لوک تنتر بچاؤ مورچہ کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

لوک تنتر بچاؤ مورچہ نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمان کی تنخواہ اور پینشن ختم کی جائے۔ ان کی تنخواہ اور پینشن ملک پر مالی بوجھ ہے، لہذا اسے بند کیا جانا چاہیے۔ لوک تنتر بچاؤ مورچہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کا روپیہ دن پر دن گرتا جا رہا ہے، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، اس پر سیاست نہ کی جائے۔

لوک تنتر بچاؤ مورچہ کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

لوک تنتر بچاؤ مورچہ کے قومی سیکرٹری اونکار سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ایم ایل اے اور ایم پی تنخواہ اور پینشن لے کر ملک پر اربوں روپے کا مالی بوجھ ڈال رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی غلطی کی پالیسی کی وجہ سے بھارتی روپے کی قیمت لگاتار گر رہی ہے۔ مرکزی حکومت ملک کی وراثت کو فروخت کر رہی ہے اور ملک بھر میں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ یہ حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک تنتر بچاؤ مورچہ تنظیم کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details