اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں تاجروں کی تنظیم اتر پردیش ادیوگ ویاپار پرتیندھی منڈل نے منڈی قانون میں ترمیم کئے جانے کی مخالفت میں سنیچر کو وزیراعلیٰ کو مخاطب میمورنڈم دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بازاروں کا روسٹر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے کچھ روز قبل منڈی فیس ختم کر دی ہے۔ تاجر اس فیصلے سے خوش ہیں اور اس کے لئے انہوں نے وزیراعظم کی تعریف بھی کی ہے، لیکن ریاستی حکومت کے منڈی قانون میں ترمیم سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔
اس کے تحت منڈی کے اندر 2 فیصد فیس اور 1 فیصدی یوزر چارج دینا ہے جبکہ منڈی کے باہر کوئی فیس نہیں ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے اس نظام کو ایک ملک ایک ٹیکس کی ہی طرح ہونا چاہئے۔