اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 6:27 PM IST

ETV Bharat / state

بنیادی سہولیات نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا گیا

Memorandum given to District Magistrate علیگڑھ میں خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کے لئے سماجوادی پارٹی کی ضلع صدر لکشمی دھنگر کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے ضلع علیگڑھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ان کے دفتر پر میمورنڈم دیا۔

Memorandum given to District Magistrate
بنیادی سہولیات نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا گیا

بنیادی سہولیات نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا گیا

علیگڑھ:ضلع علیگڑھ میں اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت تعمیراتی کام زور و شورو سے جاری ہے۔ علیگڑھ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے تقریبا 17 وارڈوں کے علاقوں میں سڑکوں کو چوڑا کیا جارہا ہے، ٹریفک لائٹ لگائی جارہی ہیں، فٹ پاتھ، لائٹ، پارک اور روڈ ڈِوائڈر کا تعمیراتی کام کروایا جارہا ہے۔

ضلع علیگڑھ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے حکومت اور انتظامیہ کے داعوے کے بر عکس سڑکوں کی خستہ حالی، پینے کا پانی اور علاقوں میں گندگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، جس سے حادثات اور جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔ جس سے متعلق سماجوادی پارٹی کی ضلع صدر لکشمی دھنگر کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ کو ایک میمورنڈم دیا۔

اس سلسلہ میں لکشمی دھنگر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دیے گئے میمورنڈم میں انتظامیہ کی خستہ حال سڑکوں کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مختلف لنک روڈ، سڑکیں گزشتہ کئی مہینوں سے انتہائی خستہ حال ہیں۔ ان پر مختلف مقامات پر گڑھے ہیں اور کئی جگہوں پر بری طرح ٹوٹی ہوئی ہیں۔ جسکے نتیجہ میں مقامی باشندوں کی آمد ورفت کافی مشکل ہورہی ہے اور اسکول، کالج جانے والے طلباء وطالبات، تاجروں اور مقامی لوگوں کو قریب کے قصبوں، بازاروں، تھانہ، تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر جانا مشکل ہو گیا ہے۔ وہیں مزدور طبقہ کی روزی روٹی کے آمدورفت دشوار ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا ضلع کی انتہائی خستہ حالی اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں میں اکبرآباد سے وجے گڑھ تک، نانو پل سے ادھیہ نہر سے بجرنگ پل تک، گوپی سے تہرا موڑ تک، ساسنی روڈ، سندھولی، رام گھاٹ روڈ سے نہر کے کنارے گبھانہ تک، جویں سکندر پور سے تالے پور تک دیگر علاقوں کی سڑکوں کی قابل رحم حالت کا خیال رکھتے ہوئے، صورتحال کو ذاتی طور پر دیکھیں اور جلد از جلد مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کے ان سب کا ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہے، امن و امان کا نظام درہم برہم ہے اور وہ سہولیات بھی فراہم نہیں کر پارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیگڑھ پولیس کی گولی لگنے سے زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت

علیگڑھ شہر کے علاقے شاہجمال کے کونسلر مشرف حسین نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقے میں تعمیراتی کام نا کے برابر ہے، کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ یہاں پولیس بے گناہ پر گولی تو چلا رہی ہے، لیکن ان علاقوں میں پینے کا صاف پانی نہیں دیا جارہا ہے، سڑکوں کی تعمیر نہیں کروائی جارہی ہے، وقت پر صفائی نہیں کروائی جاتی ہے۔ جس سے متعلق ہم نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا ہے۔ اس موقع پر ضلع علیگڑھ کلیکٹریٹ دفتر پر پرمود کمار سنگھ، راجیو یادو، سشیل یادو، سریندر سنگھ، مشرف حسین، شاکر انصاری، انعام الحق کے علاوہ کئی اور لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details