اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجے کمار للو کی رہائی کے لیے میمورنڈم - راجستھان بارڈر

ریاست اتر پردیش میں مہاجر مزدوروں کی بس کو لے کر جاری سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس معاملے میں احتجاج کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی گرفتاری کو لے کر کانگریس کارکنان نے ان کی رہائی کے لیے میمورنڈم دیا۔

اجے کمار للو کے رہائی کے لیے میمورنڈم
اجے کمار للو کے رہائی کے لیے میمورنڈم

By

Published : May 20, 2020, 10:53 PM IST

کانگریس کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے لیے بھیجی گئیں بسوں کو چلانے کی اجازت دی جائے وہیں کچھ کارکنان نے بارہ بنکی میں فیس بک صارف کے ذریعے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر نا زیبا تبصرے کو لے کر کوتوالی میں شکایت درج کروائی ہے۔

اجے کمار للو کی رہائی کے لیے میمورنڈم، ویڈیو

واضح رہے کہ ریاست کے مہاجر مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک ہزار بسیں چلانے کی پیشکش کی تھی جسے اتر پردیش حکومت نے منظور بھی کر لیا تھا لیکن بعد میں بسوں کے نمبرز کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا۔

اس ہنگامے کے بعد پرینکا گاندھی کے پرسنل سکریٹری اور اتر پردیش کانگریس کے صدر کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ بھی درج کیا گیا تھا۔

بسوں کو راجستھان بارڈر سے آگے نا بڑھنے کی اجازت دینے کے معاملے میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو آگرہ میں احتجاج کر رہے تھے جہاں سے انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

اس گرفتاری سے ناراض کانگریس کارکنان نے بدھ کو بارہ بنکی میں اے ڈی ایم کو میمورنڈم دیا اور کانگریس کے ریاستی صدر کی رہائی کے ساتھ ساتھ بسوں کو چلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

وہیں بارہ بنکی میں ایک فیس بک صارف سنجے پٹیل کی جانب سے راہل گاندھی پر کئے گئے تبصرے سے بھی کانگریس کارکنان ناراض ہیں۔

انہوں نے اس کے لیے کوتوالی میں شکایت درج کروائی کہ سنجے پٹیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیجا جائے کیونکہ سنجے پٹیل کی اس پوسٹ سے کانگریس کارکنان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details