ریاست اتر پردیش کےضلع بارہ بنکی میں دوشنبے کو ضلع کے الگ الگ قصبات کے 29 علماء کرام نے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دیا اور نرسنگھا نند کے خلاف سخت کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
ضلع کے تمام قصبات کے علماء کرام شہر قاضی مولانا عبد المصطفی صدیقی حشمتی کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہونچے یہاں ڈی ایم کے غیر حاضر ہونے پر انہوں نے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کے توسط سے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا گیا
اس موقع پر مولانا عبدالمصطفی صدیقی حشمتی نے کہا کہ مسلمان ایک ایسی قوم کا نام ہے جو سب کچھ برداشت کر سکتا ہے، لیکن اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔