اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: جیویکا بچاؤ آندولن نے ڈی ایم کو میمورنڈم دیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں جیویکا بچاؤ آندولن ادارے کی جانب سے 'ڈی ایم' کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

مرادآباد: جیویکا بچاؤ آندولن ادارے کی جانب سے ڈی ایم کو میمورنڈم
مرادآباد: جیویکا بچاؤ آندولن ادارے کی جانب سے ڈی ایم کو میمورنڈم

By

Published : Jun 11, 2020, 7:39 PM IST

جیویکا بچاؤ آندولن ادارے کی جانب سے ٹھیلے، خوانچے اور ای رکشا والوں نے آج ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعے ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کئی مطالبات کیے ہیں۔

مرادآباد: جیویکا بچاؤ آندولن ادارے کی جانب سے ڈی ایم کو میمورنڈم

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سبھی مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے چلتے 12,000 روپے ہر ماہ دیے جائیں۔ پیتل فیکٹری سے بے روزگار ہوئے پیتل مزدوروں کو حکومت نئے روزگار کا انتظام کرے۔

مرادآباد: جیویکا بچاؤ آندولن ادارے کی جانب سے ڈی ایم کو میمورنڈم

سبھی بے روزگار مزدوروں کو راشن اور ضرورتمندوں کے لیے نئے راشن کارڈ بنائے جائیں۔ کورونا وبا کی جانچ اور علاج مفت میں کیا جائے۔

سبھی اسکولز کے بچوں کی فیس معاف کی جائے اور آن لائن پڑھائی پر روک لگائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details