اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shehzaul Islam Filed a Petition for Anticipatory Bail: رکن اسمبلی شہزالاسلام نے پیشگی ضمانت کی عرضی داخل کی

یکم اپریل کو سماجوادی پارٹی کے نائب ضلع صدر سنجیو کمار سکسینہ نے آکاش پورم میں واقع دفتر میں ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا تھا۔ جس میں بھوجی پورہ کے رکن اسمبلی شہزالاسلام نے کہا کہ یوگی حکومت کے پچھلے اقتدار میں سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد کافی کم تھی۔ لہٰذا بی جے پی کے ارکان اسمبلی ہماری آواز کو دبانے کا کام کرتے تھے۔ S P MLA Shazil Islam Booked for Threatening CM Yogi Adityanath

عدالت
عدالت

By

Published : Apr 16, 2022, 2:22 PM IST


بریلی:بی جے پی کی تلخ بولی کا جواب گولی سے دینے کا متنازعہ بیان دینے والے بریلی کے بھوجی پورہ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی شہزالا سلام اب پولیس سے بچنے کا راستہ تلاش کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا، انہوں نے سیشن جج رینو اگروال کی عدالت میں پیشگی ضمانت کی عرضی دی ہے۔ اس عرضی پر سماعت 19/ اپریل کو ہوگی۔ رکن اسمبلی کے خلاف دھمکی، اکسانے اور قومی سالمیت کو متاثر کرنے کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ S P MLA Shazil Islam Booked for Threatening CM Yogi Adityanath

عدالت



یکم اپریل کو سماجوادی پارٹی کے نائب ضلع صدر سنجیو کمار سکسینہ نے آکاش پورم میں واقع دفتر میں ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا تھا۔ جس میں بھوجی پورہ کے رکن اسمبلی شہزالاسلام نے کہا کہ یوگی حکومت کے پچھلے اقتدار میں سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد کافی کم تھی۔ لہذا بی جے پی کے ارکان اسمبلی ہماری آواز کو دبانے کا کام کرتے تھے۔ لیکن اس بار ہماری تعداد سوا سو ہے۔ اب ہماری آواز کو دبانا آسان نہیں ہوگا۔ اگر اب ویسا ہی عمل اختیار کیا گیا تو ہماری بندوق سے صرف دھواں نہیں، بلکہ گولیاں نکلیں گی۔

تین دن بعد یعنی 4/ اپریل کو ہندو یووا واہنی نے رکن اسمبلی شہزالا سلام اور سنجیو سکسینہ کے خلاف تھانہ بارہ دری میں مقدمہ درج کرایا۔ یہ معاملہ جب ریساتی حکومت کی نوٹس میں آیا تو 7/ اپریل کو سی بی گنج میں واقع شہزالا سلام کے پٹرول پمپ کو منہدم کر دیا گیا۔ اب اُن کے آدھا درجن بارات گھر، فارم ہاؤس، ناولٹی چوراہا کے قریب واقع مارکیٹ پر بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

شہز الاسلام نے عدالت میں اپنے خاندان کی سیاسی تاریخ کا بیورہ پیش کیا ہے۔ شہزالا اسلام کی جانب سے عدالت میں پیشگی ضمانت کے لیئے دی گئی درخواست میں خاندان کی سیاسی تاریخ بھی لکھی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دادا مرحوم اشفاق احمد کینٹ سے مسلسل پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ دادا کے بھائی رفیق احمد بھی کینٹ اسمبلی سیٹ سے دو بار رکن منتخب ہوئے۔ رفیق احمد بلدیہ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ والد اسلام صابر بھی کینٹ سیٹ سے ایک بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ شہزل نے خود سے متعلق لکھا کہ وہ بھی ایک مرتبہ کینٹ اور تین مرتبہ بھوجی پورہ ینعی چوتھی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے درخواست میں لکھا ہے کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ، سیاسی دباؤ میں ہمارے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ہمیں اور ہمارے کنبے کو ہراساں کیا جا رہا ہے. گرفتاری ہوئی تو خاندان کے سیاسی اور سماجی خدمات داغدار ہو جائیں گے، سیاسی زندگی تباہ ہو جائے گی اور کاروبار برباد ہو جائے گا۔اس معاملے میں تھانہ بارہ دری پولیس رکن اسمبلی شہزالا سلام، سنجیو سکسینہ کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان کے خلاف بھی شکنجہ کسنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بیان کی ویڈیو پولیس کو موصول ہوگئی ہے، جس کی سی ڈی تیار کرائی گئی ہے۔


ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر تقریباً ایک درجن سے زائد دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ شواہد اور ثبوت جمع ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں کو نوٹس دے کر تھانے بلایا جائے گا۔ اُن کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ اگر تحقیقات میں اسٹیج پر موجود دیگر رہنما بھی اشتعال انگیزی میں ملوث پائے گئے تو اُن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details