علیگڑھ:بی ایس پی سے لوک سبھا کے رکن کنور دانش علیکے خلاف پارلیمنٹ میں غلط زبان کا استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس میں بی جے پی کے دہلی سے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے کنور دانش علی کے خلاف دہشت گرد اور دیگر غلط الفاظ کا استعمال کیا جس کے خلاف سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ خاں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کا نام لیے بنا کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک جانور داخل ہو گیا تھا اس لیے اب پارلیمنٹ کو گنگا جل سے دھونا چاہیےکیونکہ پارلیمنٹ ایک مندر ہے جہاں پر ناپاک اور جانوروں کا داخلہ منع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2024 الیکشنمیں حکومت نجانے کتنے مسلمانوں کی لاشوں پر بنے گی۔ جب پارلیمنٹ کے اندر ایک مسلم رکن پارلیمنٹ کے ساتھ اس طرح سے سلوک کیا جا رہا ہے تو اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک مسلم عام شخص کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
ضمیر اللہ نے بی جے پی ایم پی کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کو مندر کہا جاتا ہے اور کسی ناپاک شخص یا جانور کا وہاں جانا منع ہے، وہاں کسی کو نہیں جانا چاہیے۔ میں کہوں گا کہ پارلیمنٹ کو پہلے گنگا کے پانی سے دھویا جائے، اسے صاف کیا جائے، ہماری پارلیمنٹ جو ناپاک ہوچکی ہے، اسے صاف کیا جائے۔ وہاں گندگی پھیل رہی ہے۔ ایک انسان جانور کی شکل میں پارلیمنٹ میں داخل ہوگیا تھا۔ اس کی جگہ وہ نہیں جہاں مندر ہو، گندے آدمی کی کیا ضرورت ہے، اسے وہاں سے فوراً ہٹا کر واپس بھیج دیا جائے جہاں اس کا تعلق ہے۔ پارلیمنٹ ہمارا مندر ہے اور جو بھی گندا آدمی یا گندا جانور وہاں گندگی پھیلاتا ہے اسے مندر سے باہر جانے کی اجازت سمجھا جاتا ہے۔ رکن اسمبلی کا نام پوچھنے پر ضمیر اللہ نے کہا کہ میں ایسے شخص کا نام لے کر اپنی زبان آلودہ نہیں کرنا چاہتا۔