ریاست اتر پردیش میں ضلع بارہ بنکی کے صدر سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی دھرم راج یادو کی جانب سے ایک منفرد پہل کرتے ہوئے غریب و بے سہارا لوگوں کے لئے آنکھوں کے جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران علاقے کے غریب اور بے سہارا افراد نے بنکی قصبے میں کثیر تعداد میں پہنچ کر اپنی آنکھوں کی جانچ کروائی۔ اور رکن اسمبلی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
وپیں رکن اسمبلی سریش یادو نے کہا کہ تمام امراض کے لئے ہمیشہ اپنے فنڈ سے عوام کی مدد کرتے رہتے ہیں۔ اسی ضمن میں آج آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے اور مفت چشمہ بھی فراہم کیا جائے گا ۔
مزید پرھیں:
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیسے اور ذرائع کے فقدان میں کوئی بھی غریب بے سہارا افراد دنیا کے رنگوں کو دیکھنے سے محروم نہ رہے. اس کے لئے وہ آنکھ کی جانچ کرا کر انہیں گھر تک چشمہ پہونچا رہے ہیں۔