اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: سرکاری اسکیموں کے تعلق سے بیداری پروگرام منعقد

میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں اترپردیش دیوس کے موقع پر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سرکاری اسکیموں کی جانکاری عوام تک پہنچانے کے لئے اسٹال لگائے گئے۔ اسی کے ساتھ چھوٹے کارباریوں کے پروڈکٹس کی نمائش بھی گئی۔ اس فیسٹول میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

By

Published : Jan 26, 2021, 3:25 PM IST

میرٹھ :یوپی ڈے کے موقع پر سرکاری اسکیموں کی جانکاری عوام تک پہنچائی گئی
میرٹھ :یوپی ڈے کے موقع پر سرکاری اسکیموں کی جانکاری عوام تک پہنچائی گئی

اتر پردیش میں اس مرتبہ یوم جمہوریہ اور اُتر پردیش دیوس کے مشترکہ جشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اسی کے تحت میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں بھی اترپردیش ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری سطح پر چلائی جا رہی اسکیموں کی جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ سرکار کی مدد سے چھوٹے کاروباریوں کے ذریعے تیار کی گئی اشیاء کی نمائش کی گئی۔

میرٹھ: سرکاری اسکیموں کے تعلق سے بیداری پروگرام منعقد
میرٹھ: سرکاری اسکیموں کے تعلق سے بیداری پروگرام منعقد

میرٹھ میں 24 جنوری سے یوپی دیوس منایا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے میرٹھ میں ایک خاص نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری اسکیموں کی جانکاری عوام تک پہنچانے کے لئے اسٹال لگائے گئے۔ ساتھ ہی حکومت کی مدد سے چھوٹے کارباریوں کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی نمائش بھی گئی۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے ساتھ سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ساتھ ہی اسے حکومت کی نئی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کا بہتر ذریعہ بتایا۔

میرٹھ کے رکن پارلیمان راجیندر اگروال نے اس موقع پر کہا کہ اس میلے کے ذریعہ ہم اترپردیش کے فن کو دکھا سکتے ہیں۔ بہت برسوں سے اترپردیش کا شمار پسماندہ ریاست میں ہوتا تھا، لیکن اب کاروباری شعبے میں اترپردیش دوسرے مقام پر ہے اور یہ سب اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔

میرٹھ کی کمشنر انتیا میرام نے اس کہا کہ اس خصوصی موقع پر ہم ریاست میں اب تک کی ہوئی ترقی کی نمائش کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ ہم سب مل کر ا ترپردیش کو اعلی ریاست بنائیں۔

حکومت کی جانب سے صوبہ میں یوپی کی اہمیت کو بتانے کے ساتھ ہی حکومت کے ذریعے چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں کی جانکاری عوام تک پہنچانا ہی یوپی دیوس کا اصل مقصد ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details