کورونا کے پُر آشوب دور میں، مِہتا سرجیکل اسٹور پر دوائیوں کے ساتھ ساتھ، آکسی میٹر، تھرما میٹر اور آکسیجن کنسنٹریٹر سمیت لائف سپورٹ انسٹرومنٹ کو ایم آر پی کے مقابلے میں کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیے جا رہے تھے۔ ضلع انتظامیہ کو یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ آکسی میٹر، سینی ٹائیزر اور پی پی ای کِٹ کی ری پیکنگ کرکے بہت زیادہ منافع کمایا جا رہا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے پہلے کچھ لوگوں کو شکایت کی بنیاد پر مِہتا سرجیکل اسٹور پر سامان کی خریداری کے لیے بھیج دیا۔ اس کے بعد کئی گنا منافع پیدا کرنے اور سامان کی ری پیکنگ کرنے کی شکایت کی تصدیق ہو گئی۔ لہٰذا ضلع انتظامیہ نے ایس ڈی ایم صدر ویشو راجہ اور ڈرگ انسپیکٹر اُرمیلا ورما نے مِہتا سرجیکل اسٹور پر چھاپہ مارا۔ گودام میں کثیر تعداد میں بغیر لیبل کا سینی ٹائیزر، سوڈیم ہائیپوکلورائڈ، پی پی ای کِٹ گاؤن، آئی سولیشن پروٹیکشن کِٹ سمیت کافی سرجیکل سامان ملا۔