اردو

urdu

محفل غوثیہ: 'اس موقع پر غریبوں کا خیال رکھا جائے'

By

Published : Dec 3, 2020, 10:39 PM IST

ہر برس اسلامی مہینے کی چوتھے مہینے ربیع الثانی کی 11 تاریخ سے پورے ماہ اللہ کے ولی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ہیں اور مسلمان ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور ان کے پیغامات کو عام کرنے کے ساتھ اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Mehfil e Ghaus e Azam held in Banaras, appeal to help the poor
محفل غوثیہ: 'اس موقع پر غریبوں کا خیال رکھا جائے'

اترپردیش کے شہر بنارس کے چھتن پورہ علاقہ میں گیارہویں شریف کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس پر محدود پیمانے پر عوام نے شرکت کی۔

محفل غوثیہ: 'اس موقع پر غریبوں کا خیال رکھا جائے'

اس موقع پر مولانا شکیل احمد مجددی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی مادر زاد ولی اللہ تھے ان سے متعدد کرامات ظہور پذیر ہوئیں۔ وہ اللہ کے مقرب بندے تھے ان کی جود و سخا کا تذکرہ دور دور تک مشہور تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عوام کی معاشی حالت پر سخت اثرانداز ہوا، رواں برس عائد پابندی کی وجہ سے گیارہویں شریف کی محفلیں منعقد نہیں ہوپارہی ہیں اس لیے عوام حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے پیغامات پر عمل کرتے ہوئے غریب مسکین کی امداد کریں تاکہ مذہب اسلام کے بےمثالی ہونے کا ثبوت روشن ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details