سماجی خدمت تنظیم ہیلپنگ ہینڈز اور نوئیڈا میڈیا کلب کی جانب سے اتر پردیش نوئیڈا کے گاؤں گجھوڑ سیکٹر-53 کے پرائمری اسکول میں ایک میگا میڈیکل کیمپ Mega Medical Camp منعقد کیا گیا جس میں 750 افراد کی صحت کا معائنہ کیا گیا اور تمام مریضوں میں ضرورت کے مطابق مفت ادویات تقسیم Free Medicine Distribution کی گئیں۔
کیمپ میں تمام بیماریوں کے ٹیسٹ کیے گئے اور بیماری کے مطابق مفت ادویات بھی دی گئیں۔ ہیلپنگ ہینڈز کی صدر رجنی کٹاریہ نے کہا کہ آج کے کیمپ میں پیٹ کی بیماری، کھانسی اور جوڑوں کے درد سے متعلق زیادہ تعداد میں مریض آئے۔
رجنی کٹاریہ نے مزید بتایا کہ خواتین مریض بھی اپنی بیماری کے لیے آئیں اور ان کا تسلی بخش تشخیص کی گئی اور مفت ادویات بھی دی گئیں۔