سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما ملائم سنگھ یادو آج پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو سے ملنے ان کے دولت خانے پہنچیں۔
اس دوران ریاست کے دونو سابق وزیراعلیٰ کے درمیان ضمنی انتخابات کے نتائج کے تعلق سے گفتگو ہوئی۔
لکھنؤ میں ملائم سنگھ یادو کی اکھیلیش یادو سے ملاقات ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے نتیجے پر پارٹی کو ملی جیت سے دونوں کافی خوش دکھے۔ اتنا ہی نہیں اس الیکشن میں سماجوادی پارٹی نے جو کارنامہ کیا ہے اس سے دونوں ہی رہنما مطمئن نظر آئے۔
سماجوادی پارٹی کو ضمنی انتخابات میں دو نششتوں کا فائدہ ہوا ہے۔
ریاست کی جن گیارہ نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں، ان میں سماجوادی پارٹی کو محض ایک نشست سنہ 2017 میں ملی تھی۔ اس لحاظ سے ان کے لئے یہ انتخابات پارٹی کے لۓ کسی امید سے کم نہیں ہے۔
اکھیلیش اور ملائم سنگھ یادو کی یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ چلی۔ اس کے بعد نیتاجی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش کے رہائش گاہ سے نکل کر واپس لوٹ گئے۔
اس سے قبل 23 اکتوبر کو جب سماجوادی پارٹی کے دفتر پر قومی صدر اکھیلیش یادو اور پارلیمان رکن اعظم خاں آئے تھے۔
اس وقت ملائم سنگھ یادو کی دونوں ہی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہو پائی تھی کیوں کہ ملاقات سے قبل ہی وہ دونوں پارٹی دفتر سے روانہ ہو گئے تھے۔