سلطان الہند خواجہ غریب نواز معین الدین چشتیؒ کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر پرائیویٹ چینل کے نیوز اینکر امیش دیوگن کے خلاف عوام میں غم وغصے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ملک بھر میں جگہ جگہ مذکورہ ٹی وی اینکر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانوں میں درخواست دی جا رہی ہے۔
مرادآباد: ٹی وی اینکر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے میٹنگ
اترپردیش کے شہر مرادآباد میں آل انڈیا خانقاہی ایکتا مشن کے ذریعے تھانہ مغل پورہ میں نیوز اینکر امیش دیوگن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دی گئی ہے۔
ٹی وی اینکر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کو لےکر میٹنگ
اسی معاملے پر ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں آل انڈیا خانقاہ ایکتا مشن کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں مرادآباد کے سبھی درگاہوں کے منتظمین موجود تھے۔ اس موقع پر تمام شرکا نے ایک ہی آواز میں کہا کی ٹی وی اینکر امیش دیوگن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
آل انڈیا خانقاہی ایکتا مشن کے ذریعے مرادآباد کے تھانہ مغل پورہ میں امیش دیوگن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دی گئی۔