ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں عیدالاضحی کے تعلق سے ضلع پنچایت آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کی سربراہی میں مسلم رہنماؤں، علماء کرام کے درمیان عیدالاضحی کے تعلق سے ایک جائزہ میٹنگ ہوئی۔
اس دوران صفائی ستھرائی، بجلی، پانی کے نظام اور جانوروں کی قربانی کو لے کر بات چیت ہوئی۔ اس دوران مسلم رہنماؤں اور علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ انتظامیہ ایک ایسا ماحول بنائے کہ مسلمان اپنا تہوار منا سکیں۔
'قربانی کے بدلے صدقہ نہیں دیا جاسکتا'
ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے تمام باتوں کو غور سے سنا اور افسران کو ضروری ہدایت بھی دی۔