ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں آئندہ عید اور اکشے ترتیا تہوار کے پیش نظر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور کمشنر کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ بریلی کے ڈویژنل کمشنر آر رمیش کمار نے کہا کہ 'آنے والے تہواروں عید اور اکشے ترتیا اور دیگر تہواروں کو روایتی انداز میں امن اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ 'تمام تہوار ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں اور اُنہیں اُسی طرح منایا جانا چاہیے۔' meeting regarding Eid and Akshaya Tritiya in Bareilly
بریلی میں عید اور اکشے ترتیا تہوار کے پیش نظر میٹنگ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ 'کسی بھی قسم کی افواہ پر دھیان نہ دیا جائے اور اگر کسی جگہ سے کوئی ناخوشگوار اطلاع یا واقعہ موصول ہو تو اسے فوری طور پر مختلف ذرائع سے ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 'تہواروں پر کوئی نئی روایت نہیں ڈالنی چاہیے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بریلی زون راج کمار نے کہا کہ 'اکشے ترتیا اور عید کا تہوار پرامن اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ 'اکشے ترتیا اور عید کے تہوار روایتی انداز میں منائے جائیں اور کوئی نئی روایت متعارف نہیں ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مساجد، مندروں اور گرودواروں میں لاؤڈ اسپیکر آہستہ چلایا جائے۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بریلی زون پولیس لائنز کے آڈیٹوریم میں ضلع میں امن و امان کے حوالے سے تمام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر آر رمیش کمار اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بریلی زون راج کمار نے تمام مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ 'وہ اکشے ترتیا اور عید کے تہوار امن کے ساتھ منانے کی لوگوں سے اپیل کریں۔' اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اجلاس میں تمام مذہبی رہنماؤں اور گرووں نے آنے والے تہواروں کے حوالے سے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں:Law and Order in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں فسادات پر قابو پانے کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، رینج، بریلی نے تمام مذہبی رہنماؤں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اُنہوں نے مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ 'نوجوان بہت جلد پرجوش ہو جاتے ہیں، ان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر غور نہ کیا جائے اور جلوس وغیرہ میں اسلحہ کی نمائش بالکل نہ کی جائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بریلی زون راج کمار نے کہا کہ 'تمام لوگوں کی یہ کوشش ہے کہ مندر، مساجد اور گرودواروں میں نصب اسپیکر کی آواز کو کم رکھا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ 'جو جلوس نکالے جائیں، اُن کی تحریری اجازت اور منظوری ضرور لی جائے، اجازت کے بغیر کوئی جلوس نہ نکالا جائے۔'