اسی تناظر میں آج سہارنپور کے تحصیل احاطے میں واقع میٹنگ ہال میں ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ اور تحصیل دار کملیش سنگھ کی قیادت میں ہندو تنظیموں کے لیڈران سے تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران ایس ڈی ایم نے ہندو تنظیموں کے لیڈران کو آگاہ کیا کہ، 'کسی بھی حالت میں نعرے بازی یا اجتماعی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہندو تنظیموں کے لیڈران کو انتظامیہ کا تعاون کرنا چاہئے۔'