ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں واقع امبیڈکر پارک میں بھارتی کسان یونین کی ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس اجلاس میں یونین سے جڑے کسانوں نے شرکت کر اپنے مطالبے کو لے کر اے ڈی ایم ای لکشمی شنکر پرساد کے ذریعہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمو رنڈم بھیجا ہے۔
مرادآباد میں بھارتی کسان یونین کا اجلاس - مراد آباد نیوز
مرادآباد کے امبیڈکر پارک میں بھارتی کسان یونین کی ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کسانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر اے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپا۔
مرادآباد میں بھارتی کسان یونین کا اجلاس
میمورنڈم کے ذریعہ وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد سے جلد گنا کا بقایا دیا جائے اور گنے کی قیمت طے کی جائے۔
ندیوں میں پانی کی تعداد پوری چھوڑی جائے، تحصیل میں آدھار کارڈ سینٹر کھولے جائے اور گنے کی خریداری مراکز میں کٹوتیوں کی جانچ پڑتال کی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی گنے کی ادائیگی کے انتظامات ڈیجیٹل بنائے جائے۔