مظفر نگر کلکٹریٹ میں ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ میں میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے کہا کہ سبھی ایس ڈی ایم، تمام دائرہ اختیارات کے افسران کی جانب سے تمام تھانوں اور کوتوالیوں میں امن کمیٹی کے اجلاس منعقد کیے جائیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ محرم کے موقع پر مجلس اور اور نماز کے دوران بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اس بات کا خیال رکھا جائے۔