اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: کورونا کی ٹیکہ کاری کے سلسلہ میں میٹنگ

اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ایس ڈی ایم نے نگر پنچایت میں میٹنگ طلب کر کے تمام تاجروں اور سماجی کارکنوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

امروہہ:کووڈ ویکسینیشن کے سلسلہ میں میٹنگ
امروہہ:کووڈ ویکسینیشن کے سلسلہ میں میٹنگ

By

Published : Apr 5, 2021, 6:06 PM IST

امروہہ ضلع انتظامیہ کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پوری طرح الرٹ ہوگئی ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر نے نوگاؤں سادات میں قصبے کے سماجی کارکنوں اور تاجروں سے میٹنگ کر کے کووڈ ویکسین لگانے کی اپیل کی۔

ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ اندرا نندن سنگھ نے، ضلع مجسٹریٹ امیش مشرا کی ہدایت کے بعد کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر نوگاوا سادات کے چیئرمین نگر پنچایت اور بورڈ ممبروں کے ساتھ ساتھ تاجروں اور سماجی کارکنوں کے ساتھ۔ پنچایت آفس میں میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرا نندن سنگھ نے سماجی کارکنوں اور تاجروں سے کہا کہ ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کووڈ ویکسین لگانی ضروری ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرا نندن سنگھ نے کہا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت دی جا رہی ہے۔

ایسی صورتحال میں انہوں نے تمام ممبر، سماجی کارکنوں، تاجروں اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کو آگاہ کریں کہ زیادہ سے زیادہ ویکسین لگوائی جائے جس سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملے۔

امروہہ ضلع کے قصبہ نوگاؤں سادات میں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر اندرا نندان سنگھ نے قصبے کے سماجی کارکنوں اور تاجروں سے میٹنگ کرکے کووڈ ویکسین لگانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details