مظفرنگر:اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جمعیۃ علماء ہند کی شاخ بڈھانہ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں قربانی کو لیکر اٹھنے والے افواہوں پر دھیان نہ دینے اور کھلے میں قربانی نہ کرنے کے علاوہ قربانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی اپیل کی گئی۔ منعقدہ اجلاس میں ادے پور کے واقعہ کی بھی مذمت کی گئی اور نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ ساتھ ہی اجلاس میں تعلیمی بیداری مہم جاری رکھنے کی بھی اپیل کی گئی۔ Meeting in Muzaffarnagar regarding Eid-ul-Adha
جمعیۃ علماء بڈھانہ کے صدر حافظ شیر دین نے میٹنگ کے دوران اپنے صدارتی خطاب میں نے کہا کہ 'جمعیۃ علماء ہند کی ایک روشن تاریخ ہے، جمعیت کے بزرگوں نے ملک کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور بڑی خدمات انجام دی ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ Meeting in Muzaffarnagar regarding Eid-ul-Adha