اے ڈی ایم سندیپ گپتا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں دونوں مذہب کے رہنماؤں اور ذمہ داران کو حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈلائن سے رو بہ رو کرایا گیا۔
انہیں بتایا گیا کہ حکومتی گائیڈلائین کے مطابق انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ اس دوران دونوں مذاہب کے ذمہ داران نے اپنے اپنے مسائل بھی پیش کئے۔
بارہ بنکی : رمضان المبارک کے پیش نظرپیس کمیٹی کی جانب سے میٹینگ جن پر اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا نے ایک ایک کر کے صورتحال واضح کی۔
میٹنگ میں مسلم رہنماؤں کی جانب سے تراویح کے پیش نظر کرفیو کے اوقات میں رعایت جیسے تمام مطالبے کئے گئے۔
لیکن انتظامیہ نے واضح طور پر کہا کہ اس میں وہ کوئی رعایت نہیں کر سکتے ہیں۔ پیس میٹنگ میں نکلے نتائج سے تمام افراد مطمئن نظر آئے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کووڈ-19 کی گائیڈلائین کے مطابق تمام مذہبی ارکان ادا کرینگے اور اس پاک مہینے میں کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔