مولانا شہاب الدین رضوی نے مزید کہا ہے کہ طالبان شدت پسند نظریہ کی تنظیم ہے. اس سے پہلے بھی ہماری تنظیم نے تشدد اور شدت پسند تنظیموں کی مذمت کی ہے اور ہمارا آج بھی وہی موقف ہے. بریلوی مسلک اور ہماری تنظیم نے نہ تو پہلے دہشتگردی اور شدت کو پسند کیا ہے اور نہ آج ہم اسے تسلیم کرنے کو تیار ہیں.
اُنہوں نے یو این او سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سے بیس برس قبل امریکہ نے افغانستان میں اس وعدے کے ساتھ قدم رکھا تھا کہ وہ طالبان کا خاتمہ کرےگا، لیکن اب بیس برس بعد امریکہ وہاں سے خاموشی کے ساتھ نکل گیا. نتیجہ یہ ہوا کہ طالبان نے محض ایک مہینے میں ہی پورے افغانستان پر اپنا قبضہ کر لیا. لہزا، امریکہ کے وہاں سے جانے اور طالبان کے اقتدار میں آنے کی تحقیقات ہونی چاہیئے.
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان دنیا کا سب سے مظلوم ملک ہے. اس ملک کی عوام نے بلا وجہ صدیوں تک خون خرابہ، تباہی، بربادی اور جنگ دیکھی ہے. ہزاروں بے قصور لوگوں کا ناحق خون بہایا گیا ہے. اللہ تبارک تعالیٰ نے اس ملک کو بے پناہ خزانوں سے نوازہ ہے، اس کے باوجود اس ملک میں خانہ جنگی، بارم بار اقتدار کا تبدیل ہونا سُپر ہاور ممالک کی بلا وجہ مداخلت نے اس ملک کو ترقی کے بجائے بربادی اور تباہی دی ہے. لہزا، نئے نظام سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ وہاں کے حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے.