اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوگل گرلز انشیکا مشرا کا بھائی بھی حیران کن خصوصیات کا مالک

گونڈا کی گوگل گرلز انشیکا مشرا کے بعد ان کا دو سالہ بھائی دیوانش مشرا بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔ دیوانش وہ کام چند منٹوں میں کرسکتا ہے جس سے بڑوں کے پسینے نکل جاتے ہیں۔

گوگل بوائے دیوانش
گوگل بوائے دیوانش

By

Published : Jul 6, 2021, 10:44 AM IST

Updated : Jul 6, 2021, 10:57 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا کا دیوانش ابھی صرف دو برس کا ہے۔ اس کمسنی میں انہیں اترپردیش کے تمام اضلاع کے نام یاد ہیں۔ دیوانش اتیاٹھوک بلاک کے پرائمری اسکول بھیکھم پوروا کے ہیڈ ماسٹر منوج مشرا کا بیٹا ہے۔ دو سال کا دیوانش ضلع میں زیربحث بنا ہوا ہے، گوگل بوائے دیوانش گوگل گرل انشیکا کا چھوٹا بھائی ہے۔

گوگل بوائے دیوانش

جس طرح گوگل گرل انشیکا مشرا نے انڈیا بک آف ریکارڈز، ایشیا بک آف ریکارڈز جیسے بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ دیوانش کے اندر بھی کچھ ایسی ہی خصوصیات ہیں۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ آنے والے وقت میں دیوانش بھی اپنی بڑی بہن کی طرح حیران کن کام کرے گا۔

گوگل بوائے دیوانش
گوگل بوائے دیوانش

دیوانش چند منٹ میں ریاست کے تمام اضلاع کے ناموں کے ساتھ ساتھ عمومی معلومات کے درست جوابات دیتے ہیں۔ دیوانش اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ دیوانش کے والد منوج نے بتایا کہ میری بیٹی انشیکا سے متاثر ہوکر بیٹا بھی بہن کے راستے پر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ وہ بھی ضلع اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔

Last Updated : Jul 6, 2021, 10:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details