اردو

urdu

ETV Bharat / state

Faiz Hussain Abidi پچیس ہزار درخت لگانے والے لکھنؤ کے فیض حسنین عابدی سے ملیے - فیض حسنین عابدی کی ای ٹی بی بھارت سے بات چیت

لکھنؤ کے چوپٹیا علاقے میں رہنے والے فیض حسنین عابدی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے لکھنؤ کے اطراف اور شہر میں شجرکاری مہم چلا رہے ہیں۔ عابدی عبادت گاہ، امام باڑے، قبرستان اور عوامی مقامات پر شجرکاری کر کے عوام کو اس کے فوائد کے حوالے سے بیدار کر رہے ہیں۔

لکھنو کا فیض حسنین عابدی درخت لگانے کے لیے کیوں جنونی ہے ؟
لکھنو کا فیض حسنین عابدی درخت لگانے کے لیے کیوں جنونی ہے ؟

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 1:44 PM IST

لکھنو کا فیض حسنین عابدی درخت لگانے کے لیے کیوں جنونی ہے ؟

لکھنؤ:فیض حسنین عابدی نے ای ٹی بی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ مہم برسوں سے جاری رکھا ہے۔ اب تک کہ 25 ہزار درخت لگا چکے ہیں۔ نہ صرف لکھنؤ بلکہ اطراف کے علاقوں میں ہماری پوری ٹیم نے پوری محنت و مشقت کے ذریعے 25 ہزار درخت لگا چکی ہے۔ یہ پودے ہم مونسپل کارپوریشن اور محکمہ جنگلات سے منت و سماجت کر کے حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پودے سے بھی دوسرا پودا تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ میں صرف درخت لگاتے ہیں بلکہ اس کے فوائد کے بارے میں بھی عوام کو بتاتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر اور گرد و نواح کے علاقے میں شجر کاری کریں۔ ہم لوگوں کا ہدف ہے کہ لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ فضائی آلودگی سے عوام کو نجات مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف ہمارے روزمرہ زندگی بہتر ہوتی ہے بلکہ کھلی فضا میں سانس لینے میں بھی آسانی ہوگی اور نئی نسلوں کو درخت کے فوائد کے بارے میں بتایا جاتا ہے تاکہ وہ اس بارے میں بیدار ہوں۔ حکومت تو کروڑوں درخت لگانے کا ہدف طے کرتی ہے اور عالمی ریکارڈ بھی بناتی ہے لیکن زمین پر وہ درخت رہتے ہیں کہ نہیں رہتے ہیں، اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ حکومت نے کروڑوں درخت لگوا دیے لیکن زمین پر وہ دکھائی نہیں دیتے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ شجرکاری کے بعد اس کی دیکھ ریکھ نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کی جانب کوئی توجہ ہوتی ہے لیکن ہم لوگ جو بھی درخت لگاتے ہیں سال میں ایک بار ضرور اس کی خبر لیتے ہیں تاکہ اگر وہ درخت خراب ہو چکا ہے تو اس کی جگہ دوسرا پودا لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Javelin Stolen In Meerut میرٹھ میں گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کے مجسمے سےبھالا غائب

ان کا کہنا ہے کہ کہ اس کے ذریعے ہم عوام کو بتاتے ہیں کہ یہ درخت نہ صرف انسانی زندگی کے لیے بہت اہم ہیں بلکہ جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہروں سے اب رفتہ رفتہ پرندے غائب ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ ہونے کی وجہ سے ہم قدرتی نظارے نہیں دیکھ پاتے ہیں اور نہ ہی وہ پرندے شہروں میں آتے ہیں جو پہلے پائے جاتے تھے۔ لہذا ہماری کوشش ہے کہ وہ پرندے بھی آئیں اور قدرتی نظارے بھی لوٹ کے آئیں اور فضائی الودگی بھی کم ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details