اردو

urdu

By

Published : Jan 21, 2022, 4:35 PM IST

ETV Bharat / state

Meesam Rizvi Buried in Lucknow: میثم رضوی کربلا قصبہ بجنور لکھنؤ میں سپرد خاک

سید باقر عسکری میثم رضوی کا Syed Baqir Askari Meesam Rizvi Passes Away طویل علالت کے بعد 19 جنوری کو شب میں لکھنو ایرا کالج میں انتقال ہو گیا۔ کربلا بجنور ضلع لکھنو میں مقبرہ خطیب اعظم رہ کے نزدیک مرحوم کی تدفین انجام پائی۔ مرحوم کی جنازہ میں علماء، طلاب اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میثم رضوی مرحوم کربلا قصبہ بجنور لکھنؤ میں سپرد خاک
میثم رضوی مرحوم کربلا قصبہ بجنور لکھنؤ میں سپرد خاک

بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے بھتیجے، مولانا سید صفی حیدر زیدی Maulana Syed Safi Haider Zaidi سکریٹری تنظیم المکاتب کے ماموزاد بھائی اور برادر نسبتی سید باقر عسکری میثم رضوی کا ایک مدت علالت کے بعد 19 جنوری کو شب میں لکھنو ایرا کالج میں انتقال ہو گیا۔ کربلا بجنور ضلع لکھنو میں مقبرہ خطیب اعظم رہ کے نزدیک مرحوم کی تدفین ہوئی۔

میثم رضوی مرحوم کے چھوٹے بھائی مولانا سید نقی عسکری رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازہ سے قبل مجلس عزا سے مولانا سید علی ہاشم عابدی استاد جامعہ امامیہ نے خطاب کیا۔

مرحوم کی جنازہ میں علماء، طلاب اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں خاص طور سے مولانا سید صفی حیدر زیدی، مولانا سید صبیح الحسین، مولانا سید منظر صادق زیدی، مولانا میثم زیدی، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی، مولانا سید تہذیب الحسن، مولانا سید منتظر جعفری، مولانا سید مراد رضا رضوی، مولانا سید محمد علی، مولانا فیروز علی بنارسی، مولانا سید منور حسین سمیت طلاب جامعہ امامیہ اور خادمان و کارکنان ادارہ تنظیم المکاتب نے شرکت کی۔

اسی سلسلہ میں بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا جس میں اساتذہ جامعہ امامیہ مولانا سید علی مہذب خرد نقوی، مولانا سید علی ہاشم عابدی، مولانا منظر علی عارفی سمیت مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے تقاریر کیں اور مرحوم میثم رضوی کے صفات حسنہ کو یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Lucknow Family Missing in Kashmir: لکھنؤ کے تین افراد جموں سرینگر قومی شاہراہ سے لاپتہ


وہیں جلسہ تعزیت سے قبل طلبہ و اساتذہ جامعہ امامیہ اور خادمان و کارکنان تنظیم المکاتب نے قرآن خوانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details