اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا وبا میں یتیم ہوئے بچوں کو مدد پہنچانے کا کام جاری - Work continues to help orphans

عالمی وبا کورونا وائرس سے یتیم ہوئے بچوں کو اترپردیش کے میرٹھ میں وزیراعلیٰ بال سیوا اسکیم کے تحت مدد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

up_mrt_03_government scheme on corona effects_ special pkg_10007
میرٹھ ۔کورونا وبا میں یتیم ہوئے بچوں کو مدد پہنچانے کا کام جاری

By

Published : Jun 18, 2021, 8:14 AM IST

کورونا کی دوسری لہر کے قہر نے کئی خاندانوں کو ایسا زخم دیا ہے جو بھرنا مشکل ہے اور اس وبا نے سینکڑوں بچوں کو یتیم کردیا ہے۔ والدین کو کھونے والے بچوں کو یوپی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ بال سیوا اسکیم کے تحت مدد فراہم کرائی جارہی ہے تاکہ ان یتیم بچوں کے مستقبل کو روشن کیا جاسکے۔

یوپی حکومت کی جانب سے کورونا میں اپنوں کو کھو چکے بچوں کے لیے مختلف اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ انہی اسکیموں کے تحت میرٹھ میں بھی ایسے تین درجن سے زیادہ بچوں کا فارم داخل کرایا گیا ہے، جنہوں نے اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک یا دونوں کو اس وبا کے سبب کھو دیا ہے۔ محکمہ سماجی فلاح و بہبود کے زیر اہتمام فراہم کرائی جارہی مدد کے لئے ویریفکیشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اسکیم کے علاوہ دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت بھی متاثرہ بچوں اور ان کے سرپرستوں کو مدد پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو


صوبائی حکومت کی وزیر اعلیٰ بال سیوا اسکیم کے تحت مدد فراہم کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے ماں باپ کے سائے سے محروم ان بچوں کو آنے والی زندگی میں کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details