یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی آمد سے قبل میرٹھ پہنچے مرکزی کھیل وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ٹوکیو پیرااولمپک کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں میں خاص کر میرٹھ کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔
مرکزی کھیل وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقت میں میرٹھ جس طرح سے کھیلوں کے سامان کے لیے پہچانا جاتا ہے اسی طرح یہ کھلاڑیوں کی درس گاہ بن کر ان کو تراشنے کا مرکز بنے گا۔