اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے ہزاروں زندگیوں کو تباہ کردیا، وہیں کورونا سے متاثر میرٹھ کے رہائشی وشواس سینی کو کورونا سے جنگ جیتنے میں تقریباً چار ماہ کا طویل عرصہ طے کرنا پڑا، اور آج وہ اپنی ہمت اور حوصلے کی وجہ سے اپنے گھروالوں کے درمیان خوش ہیں۔
میرٹھ: وشواس سینی نے 130 دن بعد کورونا کو شکست دی - Corona-affected Meerut resident Vishwas Saini
کورونا سے متاثر میرٹھ کے رہائشی وشواس سینی کو کورونا سے جنگ جیتنے میں تقریباً چار ماہ کے طویل عرصے کا سفر طے کرنا پڑا، اور آج وہ اپنی ہمت اور حوصلے کی وجہ سے اپنے گھر والوں کے درمیان خوش ہیں۔
کمزید پڑھیں:تمکور: اسکولوں میں 73 بچے کورونا وائرس سے متاثر
کورونا کے سلسلے میں وشواس سینی نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے صحیح علاج اور حوصلہ رکھنا بہت ضروروی ہے، وشواس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر کورونا متاثر مریض ہمت سے کام لیں تو کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے اس کے علاوہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے میں ویکسین بھی بہت ضروری ہے اگر وشواس کو ویکسین لگی ہوتی تو شاید ان کی ایسی حالت نہیں ہوتی۔ وشواس کی زندگی کو بچانے میں ان کی محنت رنگ لائی ہے اس پر وہ خوشی ظاہر کرتے ہیں۔