میرٹھ کے تھانہ صدر علاقہ میں جانچ کے دوران آج پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتا کیا ہے جو صحافی ہونے کا دعوی کر رہے تھے ۔
میر ٹھ : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دو فرضی صحافی گرفتار - ان دونوں كو گرفتار کر لیا گیا ہے
کورونا وائرس کے اثرات سے تحفظ کے لئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن دورانیہ کے دوران کی اس کی خلاف ورزی کے کئی معالا ت منظر عام پر آئے ۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع میر ٹھ میں بھی آج ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ۔جہاں کچھ لوگ فرضی صحافی بن کر سیرو تفریح کر رہے ہیں۔ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ دونوں فرضی صحافی ہیں۔ان میں ایک نےجماعت پنجم تک تعلییم مکمل کیا ہے ۔ جب کے دوسرا جماعت ہفتم تک تعلیم مکمل کیا ہے ۔۔ اور یہ دونوں پیشے کے اعتبار سے درزی ہیں۔
یہ دونوں لاک ڈاؤن کے دورانیہ کے دوران شہر میں صرف گھومنے کی نییت سے ہی نہیں بلکہ اپنے علاقے میں خود کو صحافی بتاکر ٹھگی کے کا م كو بھی انجام دینے میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق ان دونوں كو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اور قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔
میر ٹھ ایس ایس پی کے حکم سے ضلع میں ایسے افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اور مختلف قسم کا بہانہ بناکر سیر و تفریح کر تے ہیں۔ ۔ایسے لوگوں کے خلاف پولیس نے اب سخت رخ اپنا رہی ہے ۔اور ان لوگوں كو گرفتار کر قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے ۔تاکہ لاک ڈاؤن كو کوئی تفریح کا ذریعہ نہ سمجھے۔