اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: مندر میں سرقہ کرنے والا گروہ گرفتار - میرٹھ

میرٹھ پولیس نے دگمبر جین مندر میں ہوئے سرقہ کی واردات میں سراغ لگاتے ہوئے سارقین کو گرفتار کرلیا۔

Meerut: Temple robbery gang arrested
میرٹھ: مندر میں سرقہ کرنے والا گروہ گرفتار

By

Published : Dec 25, 2020, 3:17 AM IST

میرٹھ کے تھانہ ریلوے روڈ علاقے میں واقع دگمبر جین مندر سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان کا سرقہ کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے سارقین کے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

میرٹھ: مندر میں سرقہ کرنے والا گروہ گرفتار

پولیس نے سارقین کے گروہ کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا اور گروہ کے ارکان کے تعلق سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں سارقین کو ایک سیاسی پارٹی کی حمایت حاصل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

میرٹھ میں گذشتہ 21 دسمبر کو ریلوے روڈ علاقے کے دگمبر جین مندر میں چوری کی واردات پیش آئی تھی۔ پولیس نے اس کیس کو حل کرتے ہوئے بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ مال کو برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار بدمعاشوں میں سے ایک بدمعاش ایک سیاسی پارٹی کے رہنما کا بٹا ہے۔ پولیس اس کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ دگمبر جین مندر میں چوری کی اس واردات کو بدمعاشوں نے سافٹ ٹارگیٹ مان کر انجام دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details