اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد طالبہ نے خودکشی کرلی - اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد طالبہ نے خودکشی کرلی

میرٹھ میں اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ سردھنا تحصیل کے کپساڈ گاؤں میں اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار نویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کرلی جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

Meerut: Student commits suicide after gang rape
میرٹھ: اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد طالبہ نے خودکشی کرلی

By

Published : Apr 3, 2021, 3:15 AM IST

پولیس نے اجتماعی جنسی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میرٹھ کے سردھنہ تھانا علاقے کے کپساڑ گاؤں میں نویں جماعت کی طالبہ کو گاؤں کے ہی لکھن اور اس کے دوستوں نے ملکر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد لڑکی نے زہر کھاکر خودکشی کر لی۔

میرٹھ: اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد طالبہ نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق ملزم لکھن متاثرہ کے ساتھ ٹیوشن پڑھتا تھا۔ لکھن اور اسکے تین دوستوں نے طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کا ذکر طالبہ نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں بھی کیا۔ وہیں لڑکی کے والدین نے ملزمین پر ہی زہر دینے کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے جنسی زیادتی اور خودکشی کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم لکھن اور اسکے ایک دوست کو گرفتار کرلیا گیا تاہم دیگر کی تلاش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details