میرٹھ کا خاص قسم کا شیرمال اور بریڈ
یوں تو رمضان المبارک میں ہر شہر کی رونقیں دوبالا ہوجاتی ہیں، لیکن مغربی اترپردیش کا انقلابی شہر اپنے لذیذ اور ذائقے دار پکوان کے ذریعہ روزہ داروں کے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
میرٹھ میں روزہ داروں کے لیے میووےجات اور مکھن سے بریڈ تیار کیا جاتا ہے اور خشک میوؤں سے شیرمال بھی بنایا جاتا ہے جسے روزہ دار سحری میں پوری رغبت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔
میرٹھ شہر کے تاریخی شاہ پیر گیٹ پر حاجی نورمحمد نے آج سے تقریباً 30 قبل رمضان المبارک میں شیرمال بناناشروع کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی دور میں شیرمال فقط ماہ رمضان میں بناتا تھا، لیکن عوام کواس کا ذائقے اتنا مرغوب ہوا کہ میرٹھ کے عوام نے مطالبہ کیا کہ سال کے بارہ مہینے میں شیرمال بنانے کا اہتمام کریں۔جس کے بعد دن بدن شیرمال کے مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا۔