اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: بیوی کے قتل کے ملزم ساجد نے خودکشی کی - پولیس کی جانچ

اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں جیل میں بند ساجد نے خود کشی کرلی۔ حالانکہ ساجد کے گھر والوں کا الزام ہے کہ اس کا قتل ہوا ہے۔

Sajid, accused of killing his wife, committed suicide
میرٹھ: بیوی کے قتل کے ملزم ساجد نے خودکشی کی

By

Published : Jan 3, 2021, 7:28 PM IST

میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے میں پچھلے دنوں بیوی کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر ساجد کو قصوروار بتاتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے بیوی کے گھروالوں کی طرف سے ساجد کو بھی مارنے کی دھمکی دی جا رہی تھی۔ ساجد کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ ساجد نے خود کشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے، اور آج ساجد کی موت بھی اسی دھمکی کا نتیجہ ہے۔

میرٹھ: بیوی کے قتل کے ملزم ساجد نے خودکشی کی

پولیس خود کشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور ساجد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ریفر کر دیا گیا ہے۔

ساجد کے گھر والوں کا الزام ہے کہ اس کا قتل ہوا ہے۔

بیوی کے قتل کے الزام میں جیل میں بند ساجد کی خود کشی کی وجوہات چاہے جو ہو لیکن بیوی کے گھر والوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی کو ہی قتل کا سبب بتایا جارہا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ پولیس کی جانچ میں کیا سامنے آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details