اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوؤں اور مسلمانوں میں دوری کو کم کرنے کے لیے بیداری مہم - چیئرمین ایم جے خان

سماجی تنظیم انڈین مسلم پروگریس اینڈ ریفارم معاشرے میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان پیدا کی جارہی دوری کو کم کرنے کی غرض سے عوامی بیداری مہم چلا رہی ہے، تاکہ دونوں مذاہب کے درمیان دوری کو کم کیا جا سکے۔

Meerut: Public awareness campaign launched by social organization Impar
میرٹھ: سماجی تنظیم امپار کی جانب سے عوامی بیداری مہم کی شروعات

By

Published : Feb 16, 2021, 7:20 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجی تنظیم انڈین مسلم پروگریس اینڈ ریفارم ایک مہم چلا رہی ہے۔

میرٹھ: سماجی تنظیم امپار کی جانب سے عوامی بیداری مہم کی شروعات

امپار عوامی بیداری کے تحت کئی مسئلوں پر کام کر رہی ہے۔ جس میں مستقبل میں مسلمانوں کو درپیش آنے والے مسئلے کے ساتھ ان کو سی اے اے اور این آرسی سے متعلق کاغذات یکجا کرانا، حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی فلاحی اسکیم کی جانکاری فراہم کرنا اور ہندو مسلم کے مابین تفریق کو دور کرنا شامل ہیں۔

تنظیم کے چیئرمین ایم جے خان کے مطابق آج معاشرے میں مسلم طبقے کی جو تصویر بنا کر پیش کی جارہی ہے وہ ایک سازش کا حصہ ہے، جس سے ہمارے سیکولر غیر مسلم بھائی بھی ہم سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کام کیے جائیں جس سے یہ غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔

میرٹھ: سماجی تنظیم امپار کی جانب سے عوامی بیداری مہم کی شروعات

ایم جے خان نے بتایا کہ ہمارا مقصد مسلم طبقے کے مسائل کو قریب سے سمجھ کر ان کو با اختیار بنانا ہے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے کے علاوہ حکومت اور سماجی تنظیموں کی اسکیم کی جانکاری عوام تک پہنچانا ہے، جس کے لیے تنظیم کی تشکیل میں ملک کے دانشوروں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ نئی نسل کے مستقبل کو روشن کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details